وزرائے اعلیٰ سند ھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کا انتخاب آج کس وقت ہونیوالا ہے ؟ کون کون فیورٹ ہے؟ خبر آگئی

سندھ اور خیبرپختون خوا کے وزرائے اعلیٰ اور بلوچستان کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا۔سندھ پر آئندہ 5سال کون راج کرے گا؟ وزیر اعلیٰ سندھ کا انتخاب آج ہو گا،پیپلز پارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ اور اپوزیشن اتحا د کے شہر یار مہر میں مقابلہ ہو گا۔

خیبر پختون خوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا، پاکستان تحریک انصاف کے محمودخان اور متحدہ اپوزیشن کے میاں نثار گل کے درمیان مقابلہ ہوگا۔خیبرپختونخوا اسمبلی کااجلاس صبح 11بجےطلب کیا گیا ہے،جس کی صدارت نومنتخب اسپیکر مشتاق احمد غنی کریں گے۔نئے وزیراعلیٰ کے منصب کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے سوات سے منتخب رکن اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر محمود خان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔متحدہ اپوزیشن کی جانب سے اس عہدے کے لیے کرک سے منتخب جے یو آئی کے رکن اسمبلی میاں نثار گل نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ادھر خیبرپختون خوا کے نگراں وزیر اعلیٰ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس خالی کر دیا ہے،جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد

خان اسلام آباد منتقل ہو گئے ہیں۔دوسری جانب بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا، بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادیوں نے اسپیکر کے لیے قدوس بزنجو اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے پی ٹی آئی کے سردار بابر موسیٰ خیل کو امیدوار نامزد کیا ہے، اپوزیشن کی جانب سے اب تک نام سامنے نہیں آئے ہیں۔بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نام زدگی آج دوپہر 12بجے تک جمع اور ڈھائی بجے تک واپس لیے جا سکتے ہیں۔پولنگ کے لیے بلوچستان اسمبلی کی کارروائی اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی صدارت میں سہ پہر 3بجے شروع ہو گی۔جبکہ دوسری جانب ا یک اور خبر کے مطابق وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے

صدر ن لیگ شہباز شریف کے نام پر پیپلز پارٹی نے اعتراض کر دیا۔مسلم لیگ ن نے وزارت عظمیٰ کا امیدوار تبدیل کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کے فیصلے بلاول نے کرنے ہیں تو پیپلز پارٹی بھی اپنے فیصلوں کا اختیار شہباز شریف کو سونپ دے۔شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لیے ووٹ دینے کے معاملے پر پیپلز پارٹی تقسیم کا شکار ہوگئی ہے۔عمران خان اور شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیےرہنما پیپلز پارٹی نفیسہ شاہ نے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں انکشاف کیا ہے کہ شہباز

شریف کو ووٹ دینے کے معاملے پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور اس معاملے پر پارٹی کے اندر مختلف رائے پائی جاتی ہیں۔وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔وزیراعظم کے لیے عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں تجویز کنندہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید جب کہ تائید کنندہ فخر امام ہیں۔قومی اسمبلی کے 17 اگست کو ہونے والے اجلاس کے دوران قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ 18 اگست کو ایوان صدر میں صدر ممنون حسین نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے۔(ز،ط)

Source

Comments are closed.