’’تبدیلی آئی نہیں آگئی ہے‘‘ ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر حیران کن طور پر اتنی کمی کہ صدر ٹرمپ بھی حیران رہ جائیں گے

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رہی،بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں30پیسے کی کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ ڈالرکی خرید،یورو،برطانوی پاؤنڈکی فروخت اور سعودی ریل کی قدر میں کمی،برطانوی پاؤنڈ کی فروخت اوریواے ای درہم کی قدر میں اضافہ،ڈالرکی فروخت اور چینی یوآن کی قدر میں استحکام۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہاعدادوشمارکے بدھ کوانٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی

قدرمیں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید123.90روپے سے گھٹ کر123.60روپے اور قیمت فروخت124.00روپے سے گھٹ کر123.70روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی خرید میں20پیسے کی کمی جبکہ فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید121.50روپے سے گھٹ کر121.30روپے اورقیمت فروخت122.50روپے پرمستحکم رہی۔یوروکی قدر1.00روپے

کی کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خریدمیں 1.00روپے کا اضافہ اور فروخت میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید135.50روپے سے گھٹ کر134.50روپے اورقیمت فروخت141.00روپے سے گھٹ کر140.00روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید152.00روپے سے بڑھ کر153.00روپے اورقیمت فروخت157.50روپے سے گھٹ کر157.00روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قدرمیں10پیسے کی کمی اوریواے ای درہم کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.70روپے سے گھٹ کر31.60روپے اورقیمت فروخت32.70روپے سے گھٹ کر32.60روپے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید32.50روپے سے بڑھ کر32.60روپے اورقیمت فروخت33.50روپے سے بڑھ کر33.60روپے ہوگئی ۔بدھ کوچینی یوآن کی قیمت خرید18.00روپے اور قیمت فروخت19.80روپے پرمستحکم رہی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.