وہ 10 انتہائی لذیذ غذائیں جنہیں کھانے سے آپ کا وزن خود بخود کم ہوتا ہے

وزن کم کرنے میں خوراک کی بنیادی اہمیت ہے، صرف اس حوالے سے نہیں کہ کتنا کھایا جائے بلکہ اس لحاظ سے بھی کہ کیا کھایا جائے۔ ویب سائٹ 123diet کی ماہر غذائیات ایما ٹیلر نے اس موضوع پر تحقیق کے بعد 10 ایسی غذاﺅں کی فہرست مرتب کی ہے جو وزن کم کرنے والوں کے لئے غیر معمولی حد تک مفید ثابت ہوتی ہیں۔

ان غذاﺅں میں پہلے نمبر پر سبز چائے ہے۔یہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور خصوصاً اس میں پایا جانے ولا جزو کیٹے شین فالتو چربی پگھلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

دوسرے نمبر پر سلیری سلاد ہے جو انتہائی کم حراروں لیکن کافی زیادہ فائبر والی غذا ہے۔ اس میں پانی کا تناسب بھی بہت زیادہ ہوتا ہے اور مفید وٹامن بھی بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

گوشت کی وہ اقسام جن میں پروٹین زیادہ اور چکنائی کم ہوتی ہے، مثال کے طور پر مچھلی، مرغی، وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

ڈینڈ لائن پودے کی جڑ ایک اور سادہ غذا ہے جو انسانی جسم کے میٹابولزم کو تیز کرکے فالتو چربی کو پگھلاتی ہے اور وزن کم کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

اسی طرح سرخ مرچ کا استعمال بھی وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس میں پایا جانے والا جزو کیپسا سین جسمانی میٹا بولزم کو تیز کرنے والے ہارمون خارج کرتا ہے جس کے نتیجے میں غذا تیزی کے ساتھ ہضم ہوتی ہے اور توانائی زیادہ خرچ ہوتی ہے۔

کافی ایک اور ایسی چیز ہے جو تیزی سے وزن کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ اس میں حراروں کی تعداد بہت کم ہوتی ہے جبکہ اس میں پائی جانے والی کیفین میٹا بولزم کو تیز کرکے چربی کو پگھلاتی ہے۔

موٹاپے سے پریشان لوگوں کے لئے سنگترہ بھی ایک نعمت ہے۔ یہ آپ کو بدہضمی اور اپھارے سے بچاتا ہے جبکہ آپ کی بھوک کو بھی قابو میں رکھتا ہے۔

مقبول جاپانی خوراک وسابی بھی وزن کم کرنے کے لئے بہت مفید ہے۔ یہ بھی بنیادی طور پر آپ کے جسم کے میٹابولزم کو تیز کرکے موٹاپے میں کمی کا سبب بنتی ہے۔

سیب کا سرکا ایک اور ایسی غذا ہے جسے وزن میں کمی کرنے کے لئے مجرب نسخہ قرار دیا جاتا ہے۔ اسے خوراک کا حصہ بنانے سے آپ کی بھوک کنٹرول میں رہتی ہے، جسمانی میٹابولزم تیز ہوتا ہے، خوراک سے حاصل ہونے والے حرارے تیزی سے استعمال ہوتے ہیں جبکہ دوران خون کا نظام بھی بہتر ہوجاتا ہے۔

اور پودینے کی چائے بھی وزن کم کرنے کے لئے لاجواب چیز ہے۔ اس کا استعمال ایشیائی ممالک میں صدیوں سے کیا جارہا ہے۔ یہ ہاضمے کو بہتر کرتی ہے او رجسم میں فالتو چربی جمع ہونے سے روکتی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.