28 سالہ خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام،عدالت نے مشہور ایرانی سیاست دان کو 99 کوڑوں کی سزا سنا دی

ایران کی فوجداری عدالت نے 28 سالہ خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام ثابت ہونے پر مشہور رکن پارلیمنٹ اور سماجی امور سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ سلمان خدادادی کو 99 کوڑوں کی سزا کا حکم سنایا ہے ۔

معروف عرب خبر رساں ادارے ’’العربیہ ‘‘ کے مطابق تہران کی ایک فوجی عدالت نے سلمان خدادادی کو 28 سالہ خاتونزہرا نوید پور کے ساتھ ناجائز تعلقات کے الزام میں 99 کوڑوں کی سزا سناتے ہوئے حکم دیا ہے کہ انہیں 2 سال کے لئے ملازمت سے علیحدہ کرتے ہوئے کسی دور دراز علاقے میں بھیج دیا جائے ۔ زہرا

نوید پور رواں سال 6 جنوری کو اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی تھی۔مقتولہ نے اپنی موت سے قبلسلمان خدادادی پر زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہرکن پارلیمنٹ نے دھمکی دی تھی کہ راز فاش ہونے کی صورت میں اسے قتل کر دیا جائے گا۔ زہرا نوید نے ملزم کے خلاف عدالتی کارروائی کی مگر ماضی میں انٹیلی جنس اداروں میں اعلی منصبوں پر فائز رہنے کے سبب خدادادی نے اپنے ذاتی اثر و رسوخ سے مقدمے کی کارروائی کو معطل کرا دیا تھا ۔فوجداری عدالت نے ملزم سلمان خدادادی کو زیادتی کے مقدمے میں بری کر دیا مگر مقتولہ زہرا کے ساتھ ناجائز تعلق قائم کرنے کے الزام میں 99 کوڑوں کی سزا سنا دی۔

واضح رہے کہ سلمان خدادادی 4 مرتبہ ایرانی رکن پارلیمنٹ رہے ہیں جبکہ وہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے مشیر کے طور پر کام کرنے کے علاوہ ملکان شہر میں پاسداران انقلاب کا کمانڈر، اردبیل شہر میں محکمہ انٹیلی جنس کا سربراہ اور مشرقی آذربائیجان صوبے میں انٹیلی جنس کا نائب سربراہ رہ چکا ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.