’یہ غیر اخلاقی کام کیوں کرتے ہو‘ 30 لڑکیوں کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے والا مرد پکڑا گیا، پھر پولیس نے وجہ پوچھی تو آگے سے ایسا جواب دے دیا کہ ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک شخص خواتین کے سامنے خودلذتی جیسا غیر اخلاقی کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور جب اسے پولیس نے اس کی وجہ پوچھی تو اس نے ایسا جواب دے دیا کہ سن کر پولیس آفیسرز بھی ششدر رہ گئے۔ ٹائمز آف انڈیا ے مطابق سندیپ چوہان نامی

یہ شخص رات کے وقت ایک گھر کے باہر کھڑا اندر موجود لڑکی سے گفتگو کر رہا ہوتا ہے اور ساتھ ہی خودلذتی جیسا غیر اخلاقی کام کر رہا ہوتا ہے۔ بالائی منزل سے ایک خاتون اس بدطینت کی ویڈیو بھی بنا رہی ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جب ان خواتین نے پولیس کو رپورٹ کی اور اس کی ویڈیو بطور ثبوت پیش کی تو پولیس نے اسے گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ ”میں جب خوفزدہ خواتین کو دیکھتا ہوں تو اس سے مجھے جنسی تحریک ملتی ہے اور میں خود کو روک نہیں پاتا۔ “ رپورٹ کے مطابق سندیپ ایک نجی سکول میں مارشل آرٹ ٹیچر کی نوکری کرتا تھا، اس واقعے کے

منظرعام پر آنے کے بعد اسے وہاں سے فار غ کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سندیپ پر اس سے پہلے بھی 30مقدمات درج ہیں جو مختلف تھانوں میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور اقدام قتل جیسے الزامات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔ایک سینئر پولیس آفیسر نے بتایا ہے کہ ”سندیپ شادی شدہ اور 12سالہ بیٹی کا باپ ہے اور نئی دہلی کے علاقے پچھم ویہار میں رہتا ہے۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.