5 لوگوں کی 36 سالہ آدمی کے ساتھ جنسی زیادتی، حالت انتہائی تشویشناک ، سرجری کرنا پڑگئی

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر نیوی ممبئی میں 5 ملزمان نے ایک 36 سالہ آدمی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیوی ممبئی کے سیکٹر 8 میں ایک آدمی کام سے واپس اپنے گھر جارہا تھا لیکن راستے میں سگریٹ پینے کیلئے رک گیا۔ جب وہ سگریٹ پی رہا تھا تو وہاں 5 لوگ آئے اور اسے اغوا کرکے ویرانے میں لے گئے۔ پانچوں ملزمان نے باری باری 36 سالہ شخص کے ساتھ زیادتی کی اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

زیادتی اور تشدد کے باعث متاثرہ شخص کی حالت غیر ہوئی تو ملزمان اسے چھوڑ کر بھاگ گئے۔ متاثرہ شخص کسی نہ کسی طرح سڑک تک پہنچا اور بیہوش ہوگیا۔ پولیس کے مطابق راہگیروں نے متاثرہ شخص کو ہسپتال پہنچایا جہاں اس کی ایمرجنسی سرجری کرنا پڑی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کرنے والے افراد کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں اور انہوں نے ممکنہ طور پر نشہ کر رکھا تھا، پولیس نے انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 377 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.