سرگودھا میں چھ ماہ تک نوجوان لڑکوں کی گونگی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی لیکن اس کے گھر والوں کو پتا کس طرح لگا؟ افسوسناک خبر آ گئی

سرگودھا میں 22 سالہ گونگی بہری نوجوان لڑکی کو مسلسل چھ ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور حاملہ کرنے کے جرم میں تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

نجی اخبار نوائے وقت کے مطابق سمیرا اور فاطمہ نامی دو لڑکیاں متاثرہ گونگی بہری لڑکی کو ورغلا کر مقامی زمیندار ضیاء اللہ کے پاس ڈیرے پر لے جایا کرتی تھیں جہاں ریاض اور عمیر اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ مل کر لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے تھے ۔چھ ماہ تک مسلسل زیادتی کے بعد لڑکی حاملہ ہو گئی جس کے بعد اس کے اہل خانہ کا واقعہ کے بارے میں معلوم ہو ا، گونگی بہری لڑکی نے اشاروں سے دونوں عورتوں اور ملزمان کا راز فاش کیا ۔

متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تین افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے جبکہ باقیوں کیا گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.