شہبازشریف جعلی ریکارڈ بنا کر لوگوں کی جگہ ہتھیا لیتے ہیں،عابد باکسر کا نیا وڈیو بیان سامنے آگیا

جعلی پولیس مقابلوں کے الزام میں گرفتار پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر عابد باکسر کا نیا وڈیو بیان سامنے آگیا ہے جس میں عابد باکسر کا کہناہے کہ کھیل کوٹے پرپولیس میں بھرتی ہوا،اسی لیے مجھے عابدباکسرکہتے ہیں۔

سابق پولیس انسپکٹر نے الزام عائد کیا ہے کہ شہبازشریف جعلی ریکارڈ بنا کر لوگوں کی جگہ ہتھیا لیتے ہیں،میاں صاحب میرے ماموں سے باغ بچا نام کارقبہ خریدناچاہتے تھے،جب میرے ماموں پردباؤڈالاگیاتووہ فیملی سمیت بیرون ملک چلے گئے۔

عابد باکسر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کے کہنے پرمجھے معطل اورپھرگرفتارکرلیاگیا،حمزہ شہبازکے کہنے پرفوادحسن فوادنے مجھے نظر بندکیاتھا، مجھے طاہرپرنس قتل کیس سمیت دیگرجھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا،ان کا کہناتھا کہ مجھے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا

گیا،مجھے کہاگیاآپ نمازپڑھ کراللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگ لیں،عابد باکسر نے کہا کہ اس دوران ملک میں ایمرجنسی لگ گئی،میاں صاحب گرفتارہوئے تو میں بچ گیا،عدالت نے میری نظر بندی کے حکم کوکالعدم قراردیا تو میں رہاہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر کو 27جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.