عافیہ صدیقی کیس بیرون ملک قید پاکستانیوں سے منسلک کرنے کا حکم, اس سے کیا فائدہ ہو گا

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی وطن واپسی کیس کو بیرون ملک قید پاکستانیوں کے کیس سے منسلک کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیس کی سماعت کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی ہرتین ماہ بعد پاکستانی کونسلر سے ملاقات ہوتی ہے۔

جسٹس عظمت سعید نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے کہا کہ جائزہ لیں کیا عافیہ صدیقی کی سزا پاکستان میں پوری ہو سکتی ہے؟، عافیہ کا معاملہ بھی دیگر پاکستانی قیدیوں کیساتھ اٹھانے سے شاید کچھ ہوجائے۔

سپریم کورٹ نے عافیہ صدیقی کیس بیرون ملک قید پاکستانیوں کے کیس سے منسلک کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.