پنجاب کے اہم ترین شہر میں ایک اور ڈبل شاہ نکل آیا ۔۔۔یہ فراڈیا اب تک کیا کچھ ہڑپ کر چکا ہے ؟ انکشاف ہو گیا

ڈبل شاہ کا نام اکثر اوقات بزرگوں سے سننے کو ملتا ہے مگر اب پولیس کی مبینہ سرپرستی میں عوام کو پیسے ڈبل کرکے دینے والا ایک اور ’’ڈبل شاہ ‘‘ سامنے آگیا۔ شیر جوانوں نے عوامی شکایات پر پولیس اہلکار کے بھائی کو حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا۔

تھانہ گکھڑ منڈی میں تعینات پولیس اہلکار کا بھائی مین بازار راہولی محلہ گڑھی میں چند ماہ سے پولیس کی مبینہ سرپرستی میں دیدہ دلیری سے ڈبل شاہ بن کر عوام کے پیسے دوگنا کرنے کا مکروہ

دھندہ کررہا ہے۔ نوسرباز نے بظاہر کرسیاں فروخت کرنے کی دکان بنا رکھی ہے تاکہ لوگوں کو اسکے مکروہ کاروبار کا علم نہ ہوسکے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈبل شاہ کا روپ دھارنے والے اس شخص کو کچھ عرصہ قبل گکھڑ منڈی پو لیس نے عوامی شکایات پر حراست میں لیا تھا مگر اسکا بھائی اسی تھانے میں تعینات ہونے کی وجہ سے پو لیس نے اسے نوٹوں کی چمک پر بے گناہ قرار دیکر چھوڑ دیا تھا۔ بعدازاں اس نے راہوالی میں پیسے ڈبل کرکے دینے کا کام شروع کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈبل شاہ پہلے 10 ہزار روپے لیکر انہیں تین ماہ کے اندر 30 ہزار

روپے کرکے دے رہا تھا جبکہ اب وہ کاروبار وسیع ہوجانے پر لوگوں سے زیادہ رقم لے رہا ہے۔ شہریوں نے میگا فراڈ ہونے کا خدشہ بڑھ جانے پر آر پی او گوجرانوالہ سے اپیل کی ہے کہ وہ نوٹس لیکر معاملہ کی انکوائری کرائیں تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں اور ڈبل شاہ کی سرپرستی کرنیوالے پو لیس اہلکاروں کیخلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.