علی ترین ٹیم کا نیا نام کیارکھیں گے ؟ پتا چل گیا ، بڑی خبرآ گئی

پاکستان تحریک انصاف رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم خرید لی ہے تاہم ابھی انہوں اس کے نام کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن ماضی میں انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر وہ ٹیم حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں توا س کا پرانا نام ہی برقرار رکھیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق علی ترین نے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم 73 کروڑ روپے کے عوض خرید لی ہے تاہم انہوں نے ابھی ٹیم کے نام کے حوالے سے حتمی اعلان نہیں کیا لیکن ماضی میں انہوں نے کہا تھاکہ وہ جنوبی پنجاب سے ٹیم کو برقرار رکھیں گے اور ملتان کے ساتھ دوسرے نام کا فیصلہ بعد میں کریں گے ۔

جہانگیر ترین نے اپنے ماضی میں دیئے گئے بیان میں کہاتھا کہ وہ پی ایس ایل کی ٹیم کے ذریعے جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو قومی کرکٹ میں لانے کیلئے کردا رادا کریں گے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.