بھارت کے امیر ترین آدمی کا اپنے بھائی کو 10 ارب روپے کا ’تحفہ‘

بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے اپنے چھوٹے بھائی انیل امبانی کو ساڑھے پانچ ارب بھارتی روپے(تقریباً10ارب پاکستانی روپے)کا تحفہ دے دیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق 2002ءمیں مکیش اور انیل امبانی کے والد کی موت کے بعد دونوں بھائیوں میں جائیداد کڑا تنازعہ شروع ہوا تھا تاہم اب دونوں بھائی ایک بار پھر قریب آ چکے ہیں۔ ریلائنس انڈسٹریزکا کنٹرول مکیشن امبانی کے پاس ہے جس کے اثاثے انیل امبانی کے زبوں حال کاروبار’ریلائنس کمیونی کیشنز‘ سے کئی گنا زیادہ ہو چکے ہیں۔ چنانچہ اپنے بھائی کے کاروبار کو سہارا دینے کے لیے اب مکیش امبانی نے اسے یہ خطیر رقم کا تحفہ دیا ہے۔

انیل امبانی نے یہ رقم سویڈن کی ٹیلی کام کا سازوسامان بنانے والی کمپنی ایرکسن کو ادا کرنی تھی جو مکیش امبانی نے انہیں تحفے میں دے کر ان کا قرض اتار دیا ہے۔انیل امبانی کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ میں ایک کیس چل رہا ہے اور اگر وہ ایرکسن کو یہ رقم فوری ادا نہ کرتے تو انہیں جیل کی سزا ہونے کا خطرہ تھا۔ انیل امبانی نے یہ تحفہ ملنے پر اپنے بھائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”میں مکیش کا مشکور ہوں کہ وہ اس مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑے ہوئے اور ہماری مضبوط خاندانی اقدار پر پورے اترے ہیں۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.