سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان لڑائی کرواکر امریکہ چپکے چپکے کیا کررہا ہے؟ ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ دنیا کے ہر مسلمان کے واقعی ہوش اُڑجائیں گے

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر عرب ملکوں نے قطر کا حقہ پانی بند کر رکھا ہے اور ان ممالک کو اس اقدام میں امریکہ کی حمایت بھی حاصل ہے۔ اب امریکہ کے ان عرب ممالک کو باہم لڑا کر چپکے چپکے ایسا کام کرنے کا انکشاف منظرعام پر آ گیا ہے کہ سن کر دنیا کے ہر مسلمان کے ہوش اڑ جائیں گے۔thehill.com کی رپورٹ کے مطابق امریکہ ان ممالک کو آپس میں لڑا کر فریقین کو اربوں کا اسلحہ فروخت کر رہا ہے۔ گزشتہ روز امریکی محکمہ داخلہ کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ قطر اور متحدہ عرب امارات کو 45کروڑ ڈالر(تقریباً45ارب روپے) کا اسلحہ فروخت کرنے جا رہا ہے۔ اس میں متحدہ عرب امارات کو میزائل اور قطر کو ایئرآپریشن سنٹر کے علاوہ دیگر اسلحہ دیا جائے گا۔

ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کی طرف سے کیے گئے اس اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ’متحدہ عرب امارات کی ایئرفورس کو 300سائیڈ ونڈر بلاک IIمیزائل، ان سے متعلقہ پارٹس اور کنٹریکٹر سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ یہ تمام اسلحہ اور سروسز امریکہ کی ڈیفنس کنٹریکٹر کمپنی Raytheonدے گی۔ایجنسی کی طرف سے اعلان میں کہا گیا ہے کہ ”اسلحے کی یہ فروخت دوست ممالک کی سکیورٹی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو گی اور اس سے مشرق وسطیٰ میں سیاسی استحکام آئے گا اور خطہ معاشی طور پر ترقی کرے گا۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.