”وزیراعظم عمران خان نے مجھ سے رابطہ کر کے کہا ہے۔۔۔“ عامر لیاقت اور وزیراعظم کے درمیان کیا گفتگو ہوئی؟ خود ہی ایسی بات بتا دی کہ پی ٹی آئی والے بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءڈاکٹر عامر لیاقت نے پارٹی کیخلاف علم بغاوت بلند کیا تو ایک طوفان برپا ہو گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف خبروں اور تبصروں کا سلسلہ چل نکلا۔

گزشتہ روز سے جاری اس معاملے کا خاتمہ اس وقت ہوا جب وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سینیٹر فیصل جاوید نے عامر لیاقت سے رابطہ کیا اور پھر وزیراعظم نے خود بھی رابطہ کر کے ان سے بات چیت کی تاہم اس دوران کیا گفتگو ہوئی؟ عامر لیاقت نے ایسی بات بتا دی کہ پی ٹی آئی والے حیران پریشان رہ جائیں گے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ ”چیئرمین عمران خان نے رابطہ کر کے مجھے بیان دینے سے روک دیا اور تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ میں نے میڈیا کے ایک حصے کی جانب سے غلط سکرین شاٹ چلانے کی وضاحت کی اور عمران خان نے ان کی غلط بیانی پر افسوس کا اظہار کیا۔“

اگلی ٹویٹ میں عامر لیاقت نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے لکھا ” عمران خان نے کہا کہ میں کراچی آ رہا ہوں، آپ جن کے گھروں کیلئے پریشان ہیں حل نکل آئے گا۔ مجھے معلوم ہے کہ آپ کو کسی چیز کی تمنا نہیں ہے بس پارٹی ڈسپلن کی پابندی کریں۔ آپ کو میں نے چنا ہے اور آپ میرے کھلاڑی اور اثاثہ ہیں۔ میں نے عمران خان سے کہا کہ آپ کو شکایت کا موقع نہیں ملے گا جس پر انہوں نے میرے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.