آرمی چیف کا دورہ روس، پاکستان کے دشمنوں کی نیندیں حرام ہو گئیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ فوجی روابط بڑھانے کی خواہش رکھتا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ روس کے سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے۔ کریملن

پیلس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی روس کے فوجی سربراہ سے ملاقات ہوئی۔ روس کے چاقو و چوبند دستے نے آرمی چیف کی آمد پر انہیں سلامی پیش کی۔روسی عسکری قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان علاقائی روابط کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا اور خطے کو تنازعات سے پاک کرنے کیلئے بھی اپنے حصے کا کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے مزید

کہا کہ حالیہ دنوں میں روس نے خطے کی پیچیدہ صورتحال کے حل میں مثبت کردار ادا کیا اور اس کے تعاون سے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔کرنل جنرل اولیگ نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ عسکری تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف پاکستانی فوج کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتوں کو بھی اس حوالے سے پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف کرنا چاہیے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.