”آ صف زرداری اور نوازشریف کے درمیان نجم سیٹھی کے گھر میں ملاقات ، ملک ریاض کی بھی شرکت، کیا معاملات طے پائے ۔۔؟ معروف صحافی کے انکشافات نے ملکی سیاست میں تہلکہ برپا کر دیا

ملک میں 25 جولائی کو عام انتخابات ہو نے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتیں ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد اب انتخابی مہم کیلئے میدان میں اتر چکی ہیں تاہم ایسی صورتحال میں سینئر صحافی ہارون رشید نے انتہائی تہلکہ خیز دعویٰ کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام ’تھینک ٹینک ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون رشید کا کہناتھا کہ ایک ماہ قبل آصف زرداری اور نوازشریف کے درمیان نجم سیٹھی کے گھر میں ملاقات ہوئی ہے جس میں پراپرٹی ٹائیکون بھی موجود تھا۔ ان کا کہناتھا کہ نوازشریف اور آصف زرداری نے ملاقات کے دوران آئندہ

مل کر حکومت بنانے کے بارے میں بات چیت کی ہے ۔ ہارون رشید کا کہناتھا کہ میں سنی سنائی بات نہیں کررہا ہوں بلکہ یہ کنفرم ہے اور اس کے غلط ہونے کا کوئی چانس ہی نہیں ہے ۔(ع،ع)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.