آصف زرداری کی ضمانت منظور لیکن پھر عدالت نے ٹیلیفون کر کے واپس بلا لیا

سابق صدرآصف زرداری بینکنگ کورٹ سے ضمانت کے بعد حاضری لگانا بھول گئے .

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور فریال تالپور کراچی کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔فاضل جج نے کیس کی مختصر سماعت کی جس کے بعد دونوں ملزمان کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 10 دسمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔عدالت سے واپسی پر آصف زرداری حاضری لگانا بھول گئے،عدالت عملے کی طرف سے فون کرکے دوبارا بلایا گیا۔آصف زرداری نے کہاکہ آج تو کوئی حاضری باقی نہیں رہی ؟ عدالت نے کہا کہ نہیں آج کیلئے آپ کی حاضری ہوگئی ،سابق صدر نے کہا کہ کچھ رہ گیا ہے تو وہ بھی لکھوا لیں ،آصف زرداری حاضری لگانے کے بعد عدالت سے روانہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور ضمانت پر رہا ہیں جو آخری مرتبہ 25 ستمبر کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔یاد رہے کہ جعلی اکاو¿نٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی) بھی تحقیقات کر رہی ہے اور یہ کیس سپریم کورٹ میں بھی زیرسماعت ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.