عورت مارچ؛ شان اورسوشل میڈیا صارفین کے درمیان لفظی جنگ

8 مارچ کو کراچی میں ہونے والے’’عورت مارچ‘‘ میں شریک خواتین کی جانب سے اٹھائے جانےوالے پلے کارڈز اور بینرز پر درج نعروں نے میڈیا سمیت پورے پاکستان کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔

سوشل میڈیا پر ان نعروں سے متعلق کئی پوسٹس شیئر کی گئیں جن پر گرماگرم بحث جاری رہی، کچھ لوگوں نے ان نعروں پر اعتراض اٹھایا جب کہ کچھ لوگوں نے ان نعروں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بھی اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔
’’عورت مارچ‘‘ کے نعروں کی گونج سوشل میڈیا سے نکل کر شوبز ستاروں تک جاپہنچی اور پاکستان کے نامور اداکار شان سمیت متعدد شوبز اسٹارز نے ان نعروں پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ اداکار شان نے’’عورت مارچ‘‘ میں خواتین کے ہاتھوں میں موجود پلے کارڈز پر درج چند نعروں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ’’یہ نعرے ہماری ثقافت، اقدار اور خواتین کے لیے ہمارے احترام کی نمائندگی نہیں کرتے، یہی موقف تھا جسے مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا‘‘۔

شان کے یہ ٹوئٹ کرنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا صارفین نے ان کی پرانی فلموں کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں آئینہ دکھادیا، ان تصاویر میں وہ اپنی ہیروئنوں کے ساتھ بہت نزدیک اور قابل اعتراض حالت میں نظر آرہے ہیں۔

لیکن شان بھی کہاں رکنے والے تھے انہوں نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے اور اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا ’’بھائی فلم زندگی نہیں ہوتی، فلم اور زندگی، اداکار اورکردار میں فرق ہوتا ہے‘‘۔

شان کے خواتین سے متعلق دوہرے معیار پر چند لوگوں نے غصے کا اظہار کیا جس پر شان نے صارفین کو جواب دیتے ہوئے انہیں ڈبل اسٹینڈرڈ قرار دیا اور کہا آپ لوگ پاکستانی فلموں کو خراب اور ان فلموں میں کام کرنے والے آرٹسٹوں کو بے ہودہ کہتے ہیں جب کہ یہی کام جب بھارتی اداکار کرتے ہیں تو ان پر نچھاور ہوجاتے ہیں۔

0 Shaanm 1552543775

0 Shaan 1552544392

0 Shaan 1552544209

0 Shaan 1552544578
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.