”کہیں ایسا نہ ہوکہ عمران خان لاڈلے نہ رہیں تو ایک دن اچانک ٹی وی پر بھونچال آجائے“:بابر ستار کا تہلکہ خیز تجزیہ

تجزیہ کار بابر ستار نے کہاہے کہ اگر عمران خان نے ہیلی کاپٹر استعمال کیاہے تو اس کا فیصلہ کیوں نہیں آیا؟ کہیں ایسا نہ ہوکہ عمران خان لاڈلے نہ رہیں تو اچانک ایک دن ٹی وی پر بھونچال آجائے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے بابر ستار نے کہا کہ فواد چودھری کے اس بیان بڑا سوال نیب پر اٹھتاہے کہ نیب کس لئے بنی تھی اور کس طرح اپنے اختیارات کا استعمال کرتی ہے؟ یہ کہا گیا تھا کہ نیب میگا کرپشن دیکھے گی کیونکہ بیس تیس لاکھ کی چوریاں دیکھنے کیلئے دیگر ادارے موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقدمات کا وقت ہونا چاہئے ، یہ کیس مرتے کیوں نہیں ہیں ؟ یہ فائلوں میں پڑے رہتے ہیں اور جب چاہا جاتاہے ، ان کو زندہ کرلیا جاتا ہے ، اگر عمران خان نے ہیلی کاپٹر استعمال کیاہے تو اس کا فیصلہ کیوں نہیں آیا؟ یہ کیس زندہ نہیں رہنے چاہئے ، ان کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ کہیں ایسا نہ ہوکہ عمران خان لاڈلے نہ رہیں تو اچانک ایک دن ٹی وی پر بھونچال آجائے کہ عمران خان کے خلاف ہیلی کاپٹر کا ریفرنس دائر کردیا گیا کیونکہ یہ پہلے ہوتا آیا ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.