بیرون ملک سے پانچ موبائل فونز لانے کی اجازت لیکن ان کی رجسٹریشن کس طرح کروائی جائے گی؟ ایئر پورٹ پر نہیں بلکہ۔۔ حکومت نے واضح اعلان کر دیا

ایف بی آر اور پی ٹی اے نے موبائل فون کمپنیوں کے اشتراک سے موبائل فون کی رجسٹریشن اور ڈیوٹی ، ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی کے لیے ویب سائٹ پرمشتمل آن لائن نظام کا اجراءکر دیا ہے اور غیر رجسٹر ڈ موبائل فون کی سم اور آئی ایم ای آئی کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کا طریقہ کار جاری کیا ہے جس کے تحت بیرون ملک سفر کرنیوالے مسافر ، درآمدکنندگان اور مقامی افراد آن لائن رجسٹریشن کراسکیں گے۔

ویب سائٹ کی سہولت موبائل فون کمپنیوں کے فرنچائز بھی استعمال کر سکیں گے۔ڈیوٹی اور ٹیکس کی ادائیگی کی تصدیق کے بعد موبائل فون آن لائن نظام ڈی آئی آر بی کی سفید فہرست میں آجائے گا، موبائل فون پی ٹی اے کی جانب سے سرٹیفکیٹ آف کمپلائنز کے اجراءکے بعد متعلقہ افراد کو دئیے جائیں گے۔

پی ٹی آئی اے کی پالیسی کے مطابق ایک شخص یا بیرون ملک سے آنیوالا مسافر آن لائن نظام سے پانچ موبائل فون رجسٹرڈ کراسکتا ہے اور ایک سال کے عرصے کے اندر اضافی موبائل فون ڈیوائس کے لیے سرٹیفکیٹ آف کمپلائنز جاری نہیں کیا جائے گا نہ ہی اندراج کیا جائے گا،

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.