برطانیہ نے بھارت کو اب تک کا سب سے زور دار جھٹکا دیدیا ، پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے منعقد کی گئی تقریب کو بھارتی درخواست پر منسوخ کرنے سے صاف اور باضابطہ انکار کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے سے متعلق تقریب کا انعقاد برطانوی پارلیمنٹ میں کیا گیا ہے ۔بھارتی اخبار ’ انڈیا ٹو ڈے ‘ کے مطابق بھارت کی وزارت برائے بیرونی امور کے ترجمان رویش کمار نے کہا تھا کہ حکومت یہ معاملہ برطانوی حکومت کے ساتھ اٹھا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ معاملہ مضبوطی کے ساتھ برطانوی حکومت کے سامنے اٹھایا ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ ہمارے تحفظات کو ملحوظ خاطر لائیں گے اور متعلقہ کانفرنس کو منسوخ کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے ۔

اس کانفرنس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی شرکت بھی متوقع ہے جو کہ انہی دنوں میں برطانیہ کا سفر کریں گے اور اس حوالے سے برطانیہ نے بھارت کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔بھارت میں برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان نے کہاہے کہ برطانیہ کی پارلیمنٹ خودمختار ہے ۔

Source<

Leave A Reply

Your email address will not be published.