ملکی معیشت سنبھل گئی ۔۔۔ برطانیہ نے پاکستان پر ڈالروں کی بارش کردی ، تبدیلی والوں کی بلے بلے ہوگئی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بژدار نے یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں نے پنجاب میں 200 ملین پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔ اوور سیز پاکستانی پنجاب میں زراعت، ڈیری فارمنگ اور صنعت کے شعبے میں 200 ملین پاؤنڈ کی سرمایہ کاری

کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بژدار نے اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے حوالے سے ہر طرح کی مراعات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کا تحفظ کریں گے اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری نہ ہونے کی وجہ سے معیشت کے حالات بہتر نہیں ہیں تاہم اب پوری دنیا سے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے آ رہے ہیں۔ سی پیک بننے کے بعد پاکستان میں سرمایہ

کاری آ رہی ہے جس کے بعد معیشت بہتری کی طرف جانا شروع ہو گئی ہے۔ فی الحال پاکستان میں چین، ترکی، ملائیشیا، فرانس اور جرمنی نے سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے اور پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے اس لیے پاکستان میں سرمایہ کاری آنا شروع ہو گئی ہے، اب بیرونِ ملک پاکستانی بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف آ رہے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.