بی بی سی کی پاکستان سے متعلق خبر جھوٹ کا پلندہ ہے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بی بی سی میں گزشتہ روز پاکستان کے حوالے سے شائع
ہونے والی خبر جھوٹ کا پلندہ اور حقائق کے منافی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) میں گزشتہ روز پاکستان کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر جھوٹ کا پلندہ ہے، پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کاالزام جھوٹ پر مبنی ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دو جون کو بی بی سی کی شائع کردہ خبر میں شائع مواد جھوٹ پر مبنی، حقائق اور صحافی آداب کے منافی ہے، بی بی سی نے گزشتہ روز خبر شائع کرنے سے پہلے ہمارا مؤقف نہیں لیا اور پاک فوج پر بنا ثبوت الزام لگا دیا، صحافتی اقدار کے منافی خبر شائع کرنے پر بی بی سی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے اور اس معاملے پر باضابطہ شکایت بھی کر دی گئی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.