مودی جی : عمران خان ذرا وکھری ٹائپ کا وزیراعظم ہے اس کے ہوتے ہوئے ہمارا فائدہ اسی بات میں ہے کہ ۔۔۔۔ بھارت کے اندر سے قد آور شخصیت نے نریندر مودی کو مشورہ دے دیا

بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق چیف نے اپنے حکمرانوں کو شاندار مشورہ دے دیا ، بھارتی آرمی چیف کے بڑھکوں پر مبنی بیانات اور نریندر مودی و سشما سوراج کے یوٹرنز کے بعد را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے اپنی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ

اب چونکہ پاکستا ن میں شریف خاندان کے اقتدار کا سورج غروب ہو چکا ہے اور عمران خان کی حکومت آ چکی ہے تو نریندر مودی اورانکی ٹیم کو چاہیے کہ وہ عمران خان سے مذاکرات کریں ، یہ بھارت کے لیے شاندار مو قع ہے کیونکہ عمران خان سابقہ پاکستانی حکمرانوں کی نسبت ایک وکھری ٹائپ کا حکمران اور وزیراعظم ہے ۔ این این آئی کے مطابق ایک انٹرویو میں ایس اے دلت نے اپنی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ بیک وقت اپنے دو پڑوسیوں چین اور پاکستان سے

مخاصمت جاری رکھنے کی سکت نہیں رکھتا ، اس لیے اسے چاہیے کہ وہ خود کو لاحق خطرات کو کم کرے اور کم از کم پاکستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات کا خاتمہ کرے ، ایس اے دلت نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صرف ڈنڈے کی پالیسی چل رہی ہے ۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھارت کی جانب سے پاکستان کے

ساتھ مذاکرات سے انکار کے بعد پورے خطے میں پاک بھارت کشیدگی کی خبریں ہی موضوع بحث تھیں ، سوشل میڈیا پر تو گویا ایک جنگ سی چھڑ گئی تھی ، اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ایک شاندار موقع تھا جو بھارتی حکومت نے انکار کرکے ضائع کر دیا ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.