بھارتی پنجاب نے اپنی 11 ہزار ایکڑ زمین پاکستان کو دینے کی پیشکش کردی، لیکن بدلے میں کیا مانگا؟

بھارتی پنجاب کی قانون ساز اسمبلی نے سکھوں کے روحانی پیشواء بابا گورو نانک کی آخری آرام گاہ واقع کر تا ر پور علاقہ بھارت کو دینے کے بدلے میں پاکستان کو 11ہزار ایکڑ ا ر ا ضی دینے کی پیشکش پر مبنی قرارداد کی منظوری دیدی ،پنجاب حکومت ا ب اس پیشکش کو بھارت کی مرکزی حکومت کے سامنے رکھے گی ۔

گزشتہ روز بھارت کے صوبہ پنجاب کی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں ڈیرہ بابا نانک کے ایم ایل اے، صوبائی وزیر سکھ جندر سنگھ رندھاوا نے اپنے حلقہ انتخاب سے یہ اراضی دینے کی پیشکش کی ، اسمبلی میں یہ قر ا ر داد بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن(ر)امریندر سنگھ نے پیش کی جس میں بھارتی پنجاب اور بھارتی حکومت کی جانب سے کرتار پور بارڈر کو کھولنے کے سلسلے میں کی گئی کاوشوں کو سراہا گیا۔

امریند سنگھ نے کرتار پور بارڈر کھولنے کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کو متنبہ بھی کیا کہ بھارتی پنجاب میں مداخلت کو روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں راہداری کے راستے کرتارپور گوردوارہ جانیوالا پہلا شخص ہو نگا، اگر پاکستان نے اس یقین دہانی پر عمل بھی کیا کہ ان کی طرف سے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.