کٹھ پتلی کا عالمی دن، بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کیلئے حیران کن پیغام جاری کر دیا

دنیا بھر میں آج کٹھ پتلیوں کا عالمی دن منایا جارہاہے اور اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کیلئے انتہائی حیران کن پیغام جاری کر دیا ہے ۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان کو کٹھ پتلیوں کے عالمی دن پر مبارک باد دی ، بلاول بھٹو نے ٹویٹ میں کٹھ پتلیوں کے عالمی دن کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم کو ٹیگ کیا اور ساتھ ہی مبارک باد کا پیغام بھی لکھا ۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم عمران خان پر گزشتہ چند ماہ سے شدید تنقید کررہے ہیں اور انہیں ایک کٹھ پتلی وزیراعظم قرار دے درہے ہیں۔اس سے قبل کی گئی ایک ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر وفاقی وزراءاور کالعدم تنظیموں کے درمیان مبینہ رابطوں کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کالعدم تنظیموں کے ساتھ روابط رکھنے والے وفاقی وزراءکو اب تک برطرف نہیں کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.