بلاول بھٹو بڑے ارمانوں کیساتھ میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچے لیکن انکلوژر میں داخل ہوتے ہی تماشائیوں نے ایسا کام کر دیا کہ فوراً واپس جانے پر مجبور ہو گئے، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچا دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا رنگا رنگ ٹورنامنٹ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے جس میں گزشتہ روز کھیلے گئے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

عوام کی بڑی تعداد فائنل میچ دیکھنے کیلئے نیشنل سٹیڈیم کراچی پہنچی تو وہیں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت کئی اہم شخصیات بھی سٹیڈیم میں موجود تھیں۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں پہنچے مگر ناجانے انہیں کیا سوجھی کہ وہ عوامی انکلوژر میں چلے گئے جہاں موجود لوگوں کے تیور دیکھنے پر انہوں نے فوراً واپس جانے میں ہی عافیت سمجھی۔

بلاول بھٹو زرداری جیسے ہی انکلوژر میں داخل ہوئے تو عوام کی جانب سے چلے جاﺅ، چلے جاﺅ اور شیم شیم کے نعرے لگنے شروع ہو گئے جس پر انہوں نے فوراً واپسی کی راہ لی اور دروازے سے باہر نکل گئے جبکہ ان لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس پر ملاجلا ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.