عمران خان کی بیگم بشریٰ بی بی اس وقت کہاں ہیں ؟ بلاآخر ایسی حقیقت سامنے آ گئی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی شادیوں کو لے کر ہمیشہ ہی افواہوں میں گھرے ہوئے رہتے ہیں جیسا کہ ابھی ان کی تیسری شادی کے ولیمے کی دیگوں کی آگ ٹھنڈی نہیں ہوئی تھی کہ ان کی بشریٰ بی بی کے ساتھ مبینہ تنازعات کی افواہیں چل اٹھیں اور وہ انتہائی تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی پھیل گئیں تاہم اب نجی ٹی وی ’ 7 نیوز ‘ نے اپنے ذرائع کے حوالے

سے دعویٰ کیاہے کہ ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور بشریٰ بی بی بنی گالہ میں ہی موجود ہیں اور وہ گھر سے نہیں گئیں ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل ’7 نیوز ‘ نے پی ٹی آئی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان کی تیسری شادی میں ناراضگی سے متعلق چلنے والی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی صداقت

نہیں ہے ، عمران خان نے رات کا کھانا اپنی اہلیہ کے ہاتھوں ہی بنا ہوا بنی گالہ میں کھایا ہے اور بشریٰ بی بی بنی گالہ میں ہی ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنماﺅں کا کہناہے کہ سیاسی حریف 29 اپریل کے جلسے سے خوفزدہ ہیں اور ایسی خبریں پھیلا کر جلسے کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں ۔

واضح رہے کہ روزنامہ امت نے دوروز قبل اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ بشریٰ مانیکا اپنے خاوند عمران خان سے ناراض ہو کر میکے چلی گئیں ہیں اور انہیں گئے ہوئے ایک ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ دونوں میں ناراضگی کی وجہ بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر سے ہونے والے ایک بیٹے کی بنی گالہ آمد اور رہائش بنی جبکہ دونوں کے درمیان دوری کا یہ دورانیہ بھی غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔تاہم اب ان خبروں کی تردید سامنے آ رہی ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.