قید کیپٹن (ر)صفدر بارے بری خبر آگئی ، ایمبولینس بھی جیل پہنچ گئی

سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور انہیں اسپتال منتقل کرنے کے لئے ایمبولینس جیل پہنچ گئی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت اس وقت خراب ہوئی جب وہ اپنی قانونی ٹیم سے ایون فیلڈ کیس میں

سزا اور دیگر مقدمات پر مشاورت کررہے تھے۔جیل انتظامیہ کے مطابق طبعیت خراب ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال راولپنڈی سے ڈاکٹرز طلب کرلئے گئے ہیں جبکہ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس بھی جیل میں آچکی ہے تاہم ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد ہی کیپٹن (ر) صفدر کو اسپتال منتقل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں کیپٹن (ر) صفدر کو ایک برس قید کی سزا سنائی گئی ہے اور وہ

8 جولائی سے اڈیالہ میں قید ہیں

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.