”اس بات کا جواب مریم نواز دیں کہ ۔۔۔“چوہدری نثار نے وہ بات کہہ دی جو آج سے پہلے کبھی نہیں کہی ، حیران کن خبر آ گئی

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ فلیٹس بچوں کے نام پر ہیں اس لیے جواب مریم نواز دیں کہ دولت کہاں سے آئی ہے ، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ہونا چاہیے اور تصادم کسی صورت بھی نہیں ہونا چاہیے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہناتھا کہ مریم نواز پارٹی سربراہ بنیں تو پارٹی کا حصہ نہیں ہو گا ، امید ہے ، میں نے اپنے خاندان کے کسی فرد

کیلئے میاں صاحب سکے کچھ نہیں مانگا ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کارکردگی کوئی نہیں دیکھا اچھے کام کی کوئی قدر نہیں ہے ۔ آئندہ الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق سوا ل کے جواب میں چوہدری نثار کا کہناتھا کہ کسی کے ٹکٹ کا محتاج نہیں ہوں تاہم الیکشن کس طرح لڑوں ا س کا ابھی کچھ نہیں بتا سکتا ۔
سابق وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ نوازشریف کو عدالتی فیصلے پر تحفظات ہیں تو قانونی راستہ اپنائیں ، نوازشریف کو کبھی کرپشن کرتے ہوئے نہیں پایا اور اگر کرپشن دیکھتا تو ان کے ساتھ نہیں ہوتا ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.