چیف جسٹس رات کو ٣ گھنٹے بھی نہیں سو پاتے…. وجہ ایسی کہ آپ کے ہاتھ بھی دوا کے لئے اٹھ جایں

منشا بم کیس میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کرامت کھوکھر اور ندیم عباس بارا نے معافی نامے جمع کرادیے۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا ہمیں ملک میں صاف ستھری حکومتیں چاہئیں انہی باتوں کی وجہ سے رات کو تین گھنٹے بھی نہیں سوپاتا۔

منشا بم کیس کی وقفے کے بعد سماعت ہوئی تو تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کرامت کھوکھر اور ایم پی اے ندیم عباس بارا نے معافی نامہ جمع کرادیا۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا ملک ندیم عباس صاحب ، ذرا روسٹرم پر تشریف لائیں ، آپ کے حوالے سے اچھی چیزیں سامنے نہیں آرہیں اب آپ رکن اسمبلی ہیں ، بدمعاشی بند کردیں کیا رکن اسمبلی کو زیب دیتا ہے کہ کلاشنکوف لے کر پھرے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ملک کو چلنے کی ضرورت ہے ، ضروری ہوا تو 4، پانچ لوگوں کے خلاف کارروائی کریں گے، ہمیں ملک میں صاف ستھری حکومتیں چاہئیں انہی باتوں کی وجہ سے رات کو تین گھنٹے بھی نہیں سوپاتا۔ منشا کھوکھر کوو دیکھ کر 4 لوگ اور بھی یہی کام کریں گے ، جب رکن اسمبلی کہے گا ’ اوئے ڈی آئی جی ساڈے بند چھڈ‘ تو کیا تاثر جائے گا ، بدمعاشی کرنا ، تھانے جا کر لوگوں کو چھڑانا بند کردیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.