چین کی پاکستان میں سستے گھروں کے پلانٹ لگانے کی پیشکش، وزیراعظم کو خوش کردیا

وزیراعظم عمران خان سے چائنہ سلک روڈ لمیٹڈکے چیئرمین یان لیجن کی ملاقات ہوئی جس میں چائنہ سلک روڈگروپ کا وزیراعظم کے کم لاگت والے ہاﺅسنگ منصوبے میں دلچسپی کا اظہارکیا ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چائنہ سلک روڈ لمیٹڈکے چیئرمین یان لیجن کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں چائنہ سلک روڈ گروپ کا وزیراعظم کے کم لاگت والے ہاﺅسنگ منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔چائنہ سلک روڈگروپ نے پاکستان میں کم لاگت والے تیارشدہ مکانات کے ڈھانچوںکا پلانٹ لگانے کی پیشکش کی۔

وزیراعظم نے چینی کمپنی کی پیشکش کا خیرمقدم کیا اورکہاکہ حکومت ملک میں بیرون سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیداکررہی ہے۔ سی پیک پروجیکٹ کے تحت پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوںگے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.