چینی فوج کی جانب سے بھارتی فوج کا پیچھا اور پھر۔۔۔ چین نے ایسا کام کردکھایا کہ بھارت کو دن میں تارے دکھادئیے

بھارت کی طرف سے بیک وقت دو محاذوں پر پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ لڑنے کی گیدڑ بھبھکیاں تو سننے کو ملتی رہتی ہیں لیکن گزشتہ دنوں اس کے ساتھ چینی فوج نے ایسا کام کر دیا ہے کہ آئندہ بھارتی فوج ایک محاذ پر جنگ لڑنے کا دعویٰ کرتے بھی شرمندگی محسوس کرے گی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے بحری جہاز امریکہ اور جاپان کے ساتھ مشترکہ مشقوں

کے لیے جا رہے تھے کہ چینی بحریہ نے ان کا پیچھا شروع کر دیا، جس پر بھارتی فوج نے خوفزدہ ہو کر تیزی سے بحرالکاہل میں موجود جزیرے ’گوام ‘ تک پہنچنے کی کوشش کی جہاں اس کے اتحادیوں امریکہ اور جاپان کی فوجیں موجود تھیں۔

رپورٹ کے مطابق چینی بحریہ نے فلپائن کی سمندری حدود تک بھارتی نیوی کا پیچھا کیا اور اس وقت واپس مڑی جب وہ بحرالکاہل میں داخل ہو گئی۔بھارتی نیوی کے ذرائع کے کا کہنا ہے کہ ”مشقوں کے لیے جانے والے افسروں اور اہلکاروں کو معلوم تھا کہ ان کا پیچھا کیا جا رہا ہے جس پر انہوں نے تیزی سے آگے بڑھنے اور گوام جزیرے تک پہنچنے کی کوشش کی۔اعلیٰ قیادت کی طرف سے

بھی بحری جہازوں پر موجود افسروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ چینی فوج سے بچ کر جلد از جلد فلپائن کی سمندری حدود سے باہر نکلنے کی کوشش کریں۔“بھارتی ریئرایڈمرل دنیش ترپاٹھی کی طرف سے بھی اعتراف کیا گیا ہے کہ چینی فوج نے بھارتی نیوی کا پیچھا کیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان نرم لہجے میں گفتگو ہوئی اور چینی فوج اس وقت واپس مڑ گئی جب بھارتی نیوی بحرالکاہل میں داخل ہوئی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.