چین نے بموں کی ماں تیار کرلی، کتنی تباہی پھیل سکتی ہے؟ جان کر امریکہ کو بھی یقین نہ آئے

امریکہ اور روس کے بعد چین نے بھی سب سے بڑا غیر جوہری بم تیار کرلیا۔ چین نے اپنے بم کو مدر آف آل بمز (بموں کی ماں) کا نام دیا ہے۔ 5 سے 6 میٹر لمبائی کا یہ غیر جوہری بم سائز اور وزن میں امریکی مدر آف آل بمز سے چھوٹا لیکن تباہی پھیلانے میں اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔

چینی سرکاری میڈیا گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی ساختہ بموں کی ماں کو ’ایچ سکس کے بمبر طیارے‘ کے ذریعے گرایا گیا تھا جس کے نتیجے میں بہت بڑا دھماکہ ہوا۔ اس غیر جوہری بم کو چینی ساختہ ’مدر آف آل بمز‘ کا نام دیا گیا ہے جس کی ویڈیوز اور تصاویر چینی دفاعی کمپنی چائنہ نارتھ انڈسٹریز گروپ کارپوریشن لمیٹڈ (این او آر آئی این سی او) نے گزشتہ ماہ کے اختتام پر اپنی ویب سائٹ پر جاری کی تھیں۔

چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی ساختہ ’مدر آف آل بمز‘ کا سائز امریکی بم سے چھوٹا ہے تاہم یہ تباہ کاری کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اس بم کی تباہ کاری کی صلاحیتیں عوام کو دکھائی گئی ہیں۔چین کی جانب سے بھی اس بم کیلئے امریکی نام (مدر آف آل بمز) بموں کی ماں ہی استعمال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے ستمبر 2017 میں افغانستان میں داعش کے ٹھکانوں پر اسی نوعیت کا بم گرایا تھا۔ 9800 کلو وزنی جی بی یو 43 بی نامی امریکی بم کو ‘بموں کی ماں’ کہا گیا تھا جس کے پھٹنے سے کئی کلومیٹر تک تباہی پھیلی تھی۔ہتھیاروں کی اس دوڑ میں روس بھی سب سے بڑا غیرجوہری بم بنا چکا ہے جسے ’فادر آف آل بمز‘ کا نام دیا گیا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق چینی ساختہ بموں کی ماں کی لمبائی 5 سے 6 میٹر ہے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ٹارگٹڈ علاقے کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔ اس بم کو خصوصی طور پر جنگلات کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس بم کے نتیجے میں پھیلنے والی تباہی سے دشمن کا دفاعی نظام ٹوٹ جاتا ہے اور اتنا علاقہ کلیئر ہوجا تا ہے کہ وہاں با آسانی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوجیوں کو اتار کر مزید آپریشنز کیے جاسکتے ہیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.