کرکٹ میچ کے دوران بیٹس مین نے ”لیٹ“ کر چھکا مار دیا

لیٹ کر انسان کیا کر سکتا ہے، کچھ بھی نہیں، مگر اس بلے باز کو دیکھئے اس نے لیٹ کر چھکا مار دیا ہے۔ بھارت میں منعقد ہونے والے میچ میں اس کھلاڑی نے کرکٹ کے کھیل کی ہر تکنیک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چھکا لگانے کی نئی تکنیک متعارف کروائی ہے۔

زمین پر لیٹ کر اس جوان نے جس انداز میں چھکا لگایا ہے اُسے دیکھ کر دنیا کے بڑے بڑے بلے باز بھی حیران ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو آکاش چوپڑا نامی صارف کی جانب سے پوسٹ کی گئی ہے، جن کا کہنا ہے کہ یہ دلچسپ عجیب واقعہ وجے مرچنٹ ٹرافی کے ایک میچ کے دوران پیش آیا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.