آج کی سب سے بڑی خبر ۔۔۔۔ دریائے سندھ سے 40 ہزار 852 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا پلان، خبر نے غریب شہریوں کے دل جیت لیے

واپڈا نے حکومت کو دریائے سندھ کے پانی سے 40 ہزار 852 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا پلان پیش کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق واپڈا کی جانب سے حکومت کو پیش کئے

جانے والے پلان میں بتایا گیا کہ دریائے سندھ سے 40 ہزار 852 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔تربیلا جی بی سے 7 ہزار 748 میگاواٹ، بنجی منصوبے سے 7 ہزار 100 میگاوٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ بھاشا سے 4500 میگاواٹ، یلبو سے 2800، داسو سے 4320

میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔تھاہکوٹ سے 4344، پٹن ہائیڈو پاور پراجیکٹ سے 2400 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ شیوک پاور منصوبے سے 640 اور کالا باغ پاور منصوبے سے 3600 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.