عالمی طاقت نے ایک ایسا طیار ہ تیار کرلیا جس کا کھو ج راڈار بھی نہیں لگا سکتے، دفاعی ٹیکنالوجی میں حیرت انگیز اضافہ

دنیا کی ابھرتی ہوئی سپر پاور چین نے ایک ایسا طیارہ تیار کرلیاہے جس کا کھوج راڈار بھی لگانے سے قاصر ہے ، کثیر المقاصد ملٹی رول لڑاکا طیارے جے سولہ پر ایک ایسا کیمیائی رنگ کیا گیا ہے کہ جس سے اسے میں سٹیلتھ یا راڈار سے اوجھل رہنے کی صلاحیت بڑی حد تک آچکی ہے ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چین کی سرکاری خبر ایجنسی نے کہاہے کہ پیپلز لبریشن آرمی کی فضائیہ کے ایک ایویشن بریگیڈ نے جنوری کے آخری عشرے میں رات اور دن میں مشقیں کیں جن میں جے سولہ نے حصہ لیا، جے سولہ اور ایک خاص قسم کا سرمئی رنگ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے بڑی حد تک سٹیلتھ صلاحیت حاصل ہو گئی ہے اور انسانی اور راڈار کی آنکھوں سے اس کا پتا لگانا تقریباً ناممکن ہوچکاہے ۔

چین کی جانب سے تیار کردہ یہ جہاز اپنے نیلگوں یا سرمئی رنگ کی وجہ سے بھی سمندر پر یا آسمان پر نظر نہیں آتا جس کی وجہ سے اسے دشمن بہت قریب آ جانے پر ہی دیکھ پاتا ہے اور یہ ایک لحاظ سے اس کا بہت اہم ہتھیار ہے۔چینی فضائی ماہرین کا کہنا ہے کہ فضا سے زمین پر مار کرنے والے چین کے زیر استعمال تمام میزائل اور تیر بہ ہدف بم اس جہاز پر لگائے جا سکتے ہیں، اس میں کئی ٹن وزن لے کر اڑنے کی صلاحیت کی وجہ سے اس پر بہت سے میزائل اور بم لگائے جا سکتے ہیں ، طیارے میں اپنے ہدف پر ایک سے زیادہ حملے کرنے کی بھی صلاحیت موجود ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.