پاکستانی نے اپنے آباؤ اجداد کا معلوم کرنے کے لئے 16 ہزار روپے دے کر ڈی این اے ٹیسٹ کروایا، نتیجہ کیا آیا؟ دیکھ کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

ڈی این اے کی ٹیکنالوجی آج کے جدید دور میں بہت ترقی کر گئی ہے اور زندگی کے متعدد شعبوں میں اس کا استعمال ہو رہا ہے۔ دیگر استعمالات کے علاوہ اس کا ایک استعمال آباؤ اجداد کے بارے میں معلومات حاصل کرنا بھی ہے۔ یہ معلومات کتنی قابل اعتبار ہو سکتی ہیں، یہ جاننے کے لئے اس پاکستانی نوجوان کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ ضرور جان لیجئے۔

ویب سائٹ ”مینگوباز“ کے مطابق برطانیہ میں مقیم اس پاکستانی نوجوان نے اپنے آباؤ اجداد کی معلومات جاننے کے لئے ویب سائٹ 23andMe کو 16 ہزار روپے ادا کئے۔ یہ ویب سائٹ آپ کو ایک ٹیسٹ ٹیوب بھیجتی ہے جس میں آپ اپنے لعاب کا سیمپل انہیں بھیجتے ہیں۔ اس سیمپل کا تجزیہ کر کے چند ہفتوں بعد نتیجہ آپ کو پہنچا دیا جاتا ہے۔

اس نوجوان نے بھی دی گئی ہدایات پر عمل کیا اور پھر اپنے ٹیسٹ کے نتیجے کا انتظار کرنے لگا۔ بالآخر اسے ٹیسٹ کا نتیجہ مل گیا، لیکن ایسا کہ دیکھ کر بیچارہ سر پکڑ کر بیٹھ گیا۔ اس کے ڈی این اے کی ٹیسٹنگ کے بعد بتایا گیا کہ ”آپ 100 فیصد پاکستانی ہیں۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.