الفاظ نہیں جن سے آپ کی تعریف کریں، چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو مستعفی ہونے سے روک دیا

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پرائیویٹ یونیورسٹیزکی قانونی حیثیت سے متعلق کیس میں وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدعدالت میں پیش ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کر رہا ہے ،دوران سماعت یاسمین راشد نے کہا کہ آپ کے ریمارکس پراپوزیشن مجھ سے استعفے کامطالبہ کررہی ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کواستعفیٰ نہیں دینے دیں گے،آپ اپناکام کریں،آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں آپ بہت قابل احترام ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا پوراکیرئیر بے داغ ہے ،ہمارے خلاف بھی مہم چلائی جاتی ہے ایسے پیغامات موجود ہیں ،کیا ان حالات میں کام چھوڑ کرنا چھوڑ دیں،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کس نے آپ کے خلاف یہ مہم شروع کی ہے ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کا کردار قابل تحسین ہے الفاظ نہیں جن سے تعریف کریں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.