ڈالر ملکی تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا

اوپن مارکیٹ میں ایک دن میں ڈالر 2.5 روپے مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 146.25 روپے کا ہوگیا۔

ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 25 پیسے مہنگا ہوا ہے، جبکہ انٹر بینک میں روپے کی قدر میں استحکام ہے اور ڈالر 141 روپے 39 پیسے کی سطح پر ہی برقرار ہے۔

دوسری جانب کالا دھن سفید کرنے کی ایمنسٹی اسکیم کے اسٹاک مارکیٹ پر مثبت رجحان دیکھنے میں آئے ہیں اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروبار کے دوران انڈیکس میں 530 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 34 ہزار 400 کی سطح عبور کر گیا ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.