”ڈی پی او قصور کوہٹانے کا حکم عثمان بزدار نے نہیں دیاتھا بلکہ ۔۔۔“نبیل گبول کا اہم انکشاف جان کر پاکستان کے عوام ششدر رہ جائیں گے”ڈی پی او قصور کوہٹانے کا حکم عثمان بزدار نے نہیں دیاتھا بلکہ ۔۔۔“نبیل گبول کا اہم انکشاف جان کر پاکستان کے عوام ششدر رہ جائیں گے

پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ اس وقت ملک کو عملی طور پر چیف جسٹس چلارہے ہیں اور حکومت کے کام تو سب کے سامنے ہیں، کلیم امام کے لئے بہتر ہے کہ وہ انکوائری ہونے تک عہدے سے مستعفی ہوجائیں، ڈی پی او قصور کوہٹانے کاحکم عثمان بزدار نے نہیں دیا تھا بلکہ بنی گالا سے آیا تھا ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ ہم یہ چاہتے تھے کہ حکومت کو 100دن دیں اور پھر ان پر تنقید کرنا شروع کریں لیکن حکومت نے ابھی سے غلطیاں کرنا شروع کردی ہیں، عمران خان کوسمجھنا چاہئے کہ یہ کرکٹ ٹیم نہیں ہے جس کو اس طرح چلایا جاتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف اس لئے کارروائی نہیں کررہے کیونکہ

ڈی پی او قصور کو ہٹانے کا حکم عثمان بزدار نے نہیں دیا بلکہ بنی گالا سے آیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کوعملی طور پر چیف جسٹس چلا رہے ہیں اور حکومت کے کام تو سب کے سامنے ہیں۔ آئی جی کلیم امام ایک اچھے آدمی ہیں لیکن ان کو اپنے افسران کوذلیل نہیں کروانا چاہئے تھا ، کلیم امام کیلئے بہتر یہ ہے کہ جب تک انکوائری ہورہی ہے اس وقت تک استعفیٰ دے دیں۔انہوں نے کہا

کہ خاور مانیکاوالا معاملہ سندھ میں نہیں ہوا بلکہ پنجاب میں ہواہے اور اس سے قبل سابق آئی جی پنجاب کلیم امام اس سے انکار کررہے تھے لیکن اب سب معافیاں مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ وزیر اعلیٰ سندھ کی مرضی ہے کہ وہ کلیم امام کو بطور آئی جی سندھ کے لیتے ہیں یا نہیں لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اب اپنی باتوں میں خود پھنس گئے ہیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.