دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری ، دبئی تیسرے نمبر پر لیکن پاکستان کا کونسا نمبر ہے ؟ جان کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

دنیا کے طاقتو ر ترین ممالک کے پاسپورٹ کی نئی ریکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق دبئی کا پاسپورٹ ترقی کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر آ گیاہے جبکہ پاکستان کے پاسپورٹ کا نمبر 92 ہے ۔

ضرور پڑھیں: ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس میں سپریم کورٹ کے 7.91 کروڑ ادا کرنے کے حکم پر پرویز رشید بھی میدان میں آگئے، دوٹوک اعلان کردیا
پاکستان کے شہری صرف 8 ممالک میں بغیر ویزہ کے داخل ہونے کی سہولت رکھتے ہیں جبکہ 27 ممالک ایسے ہیں جہاں انہیں آمد پر ویزا جاری کرنے کی سہولت دی گئی ہے تاہم 164 ممالک کیلئے پاکستانیوں کو پہلے ویزا حاصل کرنا ہو گا ۔

طاقتور ترین ممالک کی پاسپورٹ کی فہرست میں سب سے پہلے نمبر سنگا پور اور جرمنی ہے ۔ سنگا پور کا پاسپورٹ رکھنے والے شہری 127 ممالک میں بغیر ویزہ کے دورہ کر سکتے ہیں جبکہ 38 ممالک میں ایئر پورٹ پر پہنچنے پر انہیں ویزہ فراہم کرنے کی سہولت دی گئی ہے تاہم 38 ممالک کیلئے سنگاپور کو ویزہ حاصل کرنا پڑتاہے ۔

تیسرے رینک میں موجود دبئی کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو 113 ممالک کیلئے ویزا درکار نہیں اور وہ ان میں سے کسی بھی ملک بغیر ویزا کے جا سکتے ہیں جبکہ 50 ممالک میں دبئی کے شہریوں کو ویزہ آن آرائیول کی سہولت حاصل ہے اور 35 ممالک میں انہیں دورہ کرنے کیلئے ویزا حاصل کرنا ہوگا ۔

برطانیہ کا پاسپورٹ بھی ریکنگ میں تیسرے نمبر پر رہے اور اس کا پاسپورٹ رکھنے والے شہری 120 ممالک میں بغیر ویزا کے جا سکتے ہیں ، 43 ممالک میں ان کو ایئر پورٹ پر پہنچنے پر ویزہ فراہم کرنے کی سہولت موجود ہے جبکہ 35 ممالک میں برطانیہ کے شہریوں کو جانے سے قبل ویزا حاصل کرنا لازمی ہے ۔تیسرے رینک میں بیلجیئم ، آسٹریا، جاپان ، یونان ، پرتگال ، سویٹزر لینڈ ، آئر لینڈ کینیڈا شامل ہیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.