دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ رکھنے والا ملک کونسا؟ ایسا نام سامنے آگیا کہ ایشیا بھر میں دھوم مچ گئی

دنیا کے 127 ملک ایسے ہیں جو سنگاپور کا پاسپورٹ رکھنے والوں سے کسی ویزے کا تقاضا نہیں کرتے، جب کہ 29 ملک ایئرپورٹ پر ہی اسے ویزہ دے دیتے ہیں۔ صرف 32 ممالک ایسے ہیں جہاں جانے کے لیے سنگاپور والوں کو پہلے سے ویزہ حاصل کرنا پڑتا ہے۔سنگاپور دنیا کا سب سے طاقت ور پاسپورٹ رکھنے والا پہلا ایشیائی ملک بن گیا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز جنوبی کوریا کے پاس تھا۔ٹائم میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس درجہ بندی کا تعین ایک آن لائن پروگرام’ پاسپورٹ انڈکس ‘کی مدد سے کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام اقوام متحدہ کے رکن 193 ممالک اور 6 علاقوں کے پاسپورٹوں کا ڈیٹا جمع کرکے ان کی قوت کی درجہ بندی کرتا ہے۔

ایک عالمی مالیاتی کمپنی آرٹن کیپیٹل اس آن لائن پروگرام کی اسپانسر ہے اور اس کی سالانہ فہرست میں یہ بتایا جاتا ہے کہ قدر ومنزلت کے اعتبار سے کس ملک کا پاسپورٹ دوسروں پر بھاری ہے۔اس پاسپورٹ کو طاقت ور سمجھا جاتا ہے جسے زیادہ سے زیادہ ملک ویزے کے بغیر داخلے کی اجازت دیتے ہیں۔سنگاپور دنیا کا واحد ایسا ملک بن کر سامنے آیا ہے جس کے پاسپورٹ کو 166 ملکوں میں ویزے

کے بغیر داخلے کی اجازت دی جاتی ہے۔دنیا کے 127 ملک ایسے ہیں جو سنگاپور کا پاسپورٹ رکھنے والوں سے کسی ویزے کا تقاضا نہیں کرتے، جب کہ 29 ملک ایئرپورٹ پر ہی اسے ویزہ دے دیتے ہیں۔صرف 32 ممالک ایسے ہیں جہاں جانے کے لیے سنگا پور والوں کو پہلے سے ویزہ حاصل کرنا پڑتا ہے۔اس فہرست میں ایک اور ایشیائی ملک جنوبی کوریا، دوسرے نمبر پر ہے جس کی شہریوں کو

165 ملکوں میں ویزے کی ضرورت نہیں پڑتی۔طاقت ور پاسپورٹ کے دوسرے درجے پر امریکہ، فن لینڈ، جرمنی، ڈنمارک اور کئی یورپی ملک براجمان ہیں۔تیسرے درجے پر جاپان، کینیڈا، اٹلی اور فرانس کے ممالک آتے ہیں۔اگر جنوبی ایشیا پر نظر ڈالی جائے تو مالدیپ 51 ویں، بھارت 65 ویں، نیپال 80 ویں، سری لنکا 81 ویں، بنگلہ دیش 83 ویں درجے پر ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.