احتساب عدالت کی کارروائی نوازشریف کبھی بیٹی کو دیکھتے تو کبھی وکیل سے مشاورت کرتے لیکن سابق وزیراعظم کو تھکان سے بچانے کیلئے کیپٹن صفدر نے کیا کام کردکھایا؟ جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی

احتساب عدالت میں پیر کو ماحول انتہائی سنجیدہ تھا ، نواز شریف روسٹرم پر کھڑے ہو کر سوالات کا جواب قلمبند کراتے رہے ، کبھی خاموش ہو کر بیٹی کی طرف دیکھتے اور کبھی وکیل سے مشاورت کرتے مگر کیپٹن (ر) صفدر سے اپنے سسر کی حالت دیکھی نہ گئی انہوں نے میاں نواز شریف کو مشورہ دیا کہ خواجہ حارث کو دائیں طرف کر لیں اور آپ بائیں جانب آجائیں یہاں آپ روسٹرم پر بازو بھی رکھ سکیں گے ۔

روزنامہ دنیا کے مطابق میاں نواز شریف پہلے تو اس فرمائش کو سمجھنے کی کوشش کرتے رہے پھر سر ہلاتے ہوئے بات مان لی ، لکڑی کے روسٹرم پر بازو رکھا تو صفدر پھر متحرک ہوئے جیب سے رومال نکالا اور نواز شریف کو دیا کہ یہ بازو سے نیچے رکھ لیں ,اس طرح تھکاوٹ نہیں ہوگی .پہلے مریم اورنگریب پھر دانیال عزیز اور مائرہ حمید نے عدالت میں نواز شریف کی روسٹرم پر

کھڑے ہونے کی تصویر بنانے کی کوشش کی مگر حصار بنائے سکیورٹی اہلکاروں نے پہلے گھورا پھر مائرہ حمید کا موبائل فون لے لیا ، اس پر مریم اورنگزیب نے کچھ ناگواری کا اظہار کیا اور مصدق ملک کو پاس بلا کر کان میں کچھ کہا .

مصدق ملک سیکیورٹی اہلکاروں کی منتیں کرتے نظر آئے آخر ان کی کوششیں کامیاب ہوگئیں ، فون تو واپس مل گیا مگر ساتھ ہی وراننگ بھی ملی کہ تصویر نہیں اتارنی ، چہرے پر کامیابی کی خوشی لئے مصدق ملک نے مریم اورنگزیب کو فون واپس ملنے کا پیغام بھی دیا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.