فخر زمان اور امام الحق نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا، پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری

پاکستان کے اوپننگ بلے بازوں فخرزمان اور امام الحق نے زمبابوے کے خلاف پہلی وکٹ پر شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ بنالیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں اوپننگ بلے باز فخر زمان اور امام الحق نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے 287 رنز بنالیے جو پہلی وکٹ پر شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

اس سے قبل طویل ترین شراکت کا ریکارڈ سری لنکا کے پاس تھا، جس کے بلے باز سینتھ جے سوریا اور تھرنگا نے لیڈز کرکٹ گراو¿نڈ میں انگلینڈ کے خلاف یکم جولائی 2006 میں 286 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل دونوں کھلاڑیوں نے اوپننگ پارٹنرشپ کا قومی ریکارڈ بھی توڑ ڈالا تھا ۔ 2011 میں محمد حفیظ اور عمران فرحت نے زمبابوے کے ہی خلاف 228 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.