”سیدھی اور صاف بات ہے کہ میں برا کھیل رہاہوں او راب وقت آگیاہے کہ“فخر زمان نے تسلیم کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان نے کہا ہے کہ سیدھی اور صاف بات ہے کہ میں برا کھیل رہا ہوں اور وقت آگیا ہے کہ اپنی خامیوں کو دور کروں۔ان کا کہنا ہے کہ بطور اوپنر وکٹ پر دیر تک رکنے کی عادٹ ڈالنا ہوگی ،اسی لیے چار روزہ میچ کھیل کر وکٹ پر رک کر کھیلنے کی کوشش کررہاہوں ۔کراچی کے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر میڈیا سے گفتگو میں فخر زمان نے تسلیم کیا کہ وہ اپنی کارکردگی سے خود مطمئن نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی غلطیاں اور خامیاں سامنے آئی ہیں جنہیں دور کرنے کی اشد ضرورت ہے ، اسی لیے ٹرافی کے 4 روزہ میچز کھیل رہا ہوں تاکہ اعتماد اور پرفارمنس دونوں واپس آئے۔

فخر زمان نے کہا کہ اگر وہ اچھا نہیں کھیلیں گے تو ٹیم میں جگہ بنانامشکل ہوجائے گا ، وہ ان دنوں برے وقت سے گزر ررہے ہیں اور اپنی خراب پرفارمنس پر کوئی جواز پیش نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ،آئندہ سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی بھی آسٹریلیا میں ہی ہے ،پورا ایک سال ہے کوشش ہوگی کہ ورلڈ ٹی 20 میں پاکستانی سکواڈ کا حصہ بنی۔

فخر زمان نے آخری 10ٹی ٹوئنٹی میچوں میں صرف 85رنز ہی بنائے اور 10ماہ سے ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں بھی ناکام ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی خراب کارکردگی کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں اور اپنی فارم کی بحالی کے لیے ان دنوں قائد اعظم ٹرافی میچز کھیلنے میں مصروف ہیں

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.