بڑے بڑے ریکارڈز کے پر خچے اڑ گئے ۔۔ فخر زمان نے کون سا اعزاز اپنے نام کر لیا ؟ بھارتی کرکٹرز بھی ششدر رہ گئے

قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے سہ ملکی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے د و ریکارڈز اپنے نام کرلیے ۔ فخر زمان نے سہ ملکی سیریز میں 3نصف سنچریوں کی مدد سے 278رنز سکور کیے جو کسی بھی پاکستانی بلے باز کی جانب سے ایک ایونٹ میں سکور کیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق فخر زمان اب تک 2018ءمیں 13ٹی ٹونٹی میچز کی 13اننگز میں 516رنزسکور کررکھے ہیں جو کسی بھی پاکستانی بلے باز کی جانب سے ایک سال میں سکور کیے گئے سب

سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز ہیں۔انہوں نے یہ رنز39.69کی اوسط سے سکور کیے جس میں 4نصف سنچریاں بھی شامل تھیں،اس دوران ان کا سٹرائیک ریٹ 155.42رہا۔اس سے قبل قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے2010ءمیں441رنز سکور کیے تھے۔یاد رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو فائنل میں 6وکٹوں سے شکست دے کر

سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کی۔ آسٹریلیا کی جانب سے 184رنز کے ہدف کے تعاقب میں اوپننگ بلے باز فخر زمان 91 رنز کی شاندار بلے بازی کی اور مین آف دی میچ ک ساتھ ساتھ مین آف دی سیریز کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیےا

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.