فلم ’ دُرج‘ پر پابندی؛ شمعون عباسی نے خاموشی توڑ دی

اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی نے اپنی آنے والی فلم ’ درج‘ کی نمائش پر پابندی لگنے پر سنسر بورڈ سے کہا ہے کہ وہ ایک بار پھر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرلیں اگر فلم میں کوئی نامناسب مواد ہے تو ہم اسے فلم سے نکال دیں گے۔

شمعون عباسی نے فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اُمید ہے سب خیریت سے ہوں گے، یہاں میری فلم ’درج‘ کی پاکستان بھر میں ریلیز پر پابندی کے حوالے سے بُری خبر ہے جیسا کہ سنسر بورڈ نے کچھ وجوہات کی بنا پر فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کردی ہے۔

شمعون عباسی نے کہا کہ ہم فلم کی ریلیز سے متعلق کافی سنجیدہ ہیں اور اس ضمن میں ہماری کوششیں جاری ہیں لیکن یہاں میری ذمہ داروں سے گزارش ہے کہ وہ ایک بار پھر فلم پر نظر ثانی کرلیں اور دیکھ لیں اگر اس میں کسی قسم کا کوئی نا مناسب مواد پایا گیا تو ہم اسے خارج کر دیں گے لیکن اس طرح سے فلم پر پابندی عائد کرنے سے لاکھوں لوگوں کی دل آزاری ہوگی۔
شمعون عباسی نے یہ بھی کہا کہ بغیر کسی نوٹس جاری نہ ہونے تک فلم ’ دُرج‘ پاکستان بھر میں ریلیز نہیں کی جائے گی لیکن مجھے اُمید ہے کہ سنسر بورڈ اس معاملے میں ہماری مدد کرے گا۔

واضح رہے کہ شمعون عباسی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ درج ‘ آدم خور افراد کی سچی کہانی پر مبنی ہے جو مردہ انسانوں کا گوشت کھاتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔
فلم میں شمعون عباسی اور شیری شاہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم پاکستان بھر میں رواں ماہ 18 اکتوبر جب کہ خلیجی ممالک سمیت امریکا، برطانیہ، کینیڈا ، ناروے اور ڈنمارک میں 11 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.