عمران خان چھا گئے: ایسے ہر پاکستانی کو 30 لاکھ روپے دے دیے جائیں جو ۔۔۔۔۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے غریبوں کی موجیں کروا دینے والا اعلان کر دیا

اسلام آباد میں اسٹیٹ بینک کی فنانس پالیسی کے حوالے سے تقریب ہوئی، جس سے وزیراعظم عمران خان ،وزیر خزانہ اسد عمر اور گورنر اسٹیٹ بینک نے خطاب کیا۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہاؤسنگ اسکیم کے لیے پنجاب کے 12 شہروں

کا انتخاب کیا گیا،جن میں سے 3شہروں میں ہائوسنگ اسکیم کا افتتاح ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے،معاشی ترقی اور روزگار کی فراہمی میں ہاؤسنگ کا شعبہ کلیدی کردار ادا کرے گا۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے خطاب میں کہا کہ 30 لاکھ روپے تک کے مکانوں کے قرض کی اسکیم کے لیے تمام 12 شہروں کا انتخاب پنجاب سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال زرعی شعبے کےلئے 1250 ارب روپے کے قرضے دیے جائیں گے ۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسی کا محور و مرکز غربت کا خاتمہ ہے،شہروں کو پھیلائیں گے نہیں اوپر لے کر جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی فنانس پالیسی کے اجراء سے متعلق تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کم لاگت گھروں کی تعمیر کیلئے فنانس پالیسی کا اجراء کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک پالیسی کے تحت کم لاگت گھروں کی تعمیر کیلئے قرضہ دے گا۔ کم لاگت گھروں کی تعمیر سے روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے۔ گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہا کہ کم لاگت گھروں کیلئے کچھ بھی امپورٹ نہیں کیا جائے گا۔ لاکھ روپے کی لاگت کا گھر کم لاگت میں شمار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ رواں سال زرعی اراضی کیلئے 125ارب کے قرضے دیے جائیں گے۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک اور ابوظہبی فنڈ فارڈویلپمنٹ کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے۔معاہدے کے تحت ابوظہبی فنڈفارڈویلپمنٹ نے اسٹیٹ بینک میں تین ارب ڈالر کی رقم جمع کروانی تھی۔ جس میں ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط جنوری 2019ء میں موصول ہوئی تھی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.