ڈیسکون کو مہمند ڈیم کا ٹھیکہ ملنے پر تنقید کرنے والی اینکر پرسن غریدہ فاروقی پیپرا کا مطلب نہ بتا سکیں ،عدالت قہقہوں سے گونج اٹھی

سپریم کورٹ میں دیامر اور مہمند ڈیم کی تعمیر پرعملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی جس دوران چیئرمین واپڈا نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ڈیسکون شنگھائی بینک سے 72 ارب روپے قرض لے رہی ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک نے بتایا کہ ہمیں 50 ممالک سے پیسہ آیا ہے اور 9.1 ارب روپے جمع ہو چکے ہیں۔

اس موقع پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ مہمند ڈیم کا ٹھیکہ دینے پر 76 ٹاک شوز ہوئے۔اٹارنی جنرل کے مطابق تمام پروگرام کمپنی کو ٹھیکہ دینے پر تھے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ پروگرامز میں ڈیم یا ڈیم فنڈز کیخلاف بات نہیں کی گئی۔اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ٹی وی چینلز مفت میں ایڈز چلا کر ڈیمز فنڈ کو فروغ دے رہے ہیں۔چینلز نے اب تک 13 ارب کے مفت اشتہار چلائے ہیں۔ تمام الیکٹرانک چینلز ڈیمز فنڈز میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔اس دوران جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ٹی وی چینلز مذموم مقاصد کیلئے پروگرام کرینگے تو اس کا اثر ڈیمز فنڈ پر پڑے گا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ٹھیکہ کے خلاف پروگرام بھی ڈیمز فنڈ کو متاثر کرے گا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ڈیمز فنڈ کی مہم میں میڈیا کا اہم کردار ہے، سارے پاکستانی میڈیا نے حب الوطنی سے ڈیم فنڈ کیلئے کام کیا، مجموعی طور پر میڈیا کوڈیم کے معاملے پر ستائش کرتے ہیں، میڈیا نے ڈیمز فنڈ کیلئے خود کام کیا ہے۔

سماعت کے دوران نجی ٹی وی کی اینکر غریدہ فاروقی سپریم کورٹ پیش ہوئیں تو ان سے پوچھا گیا کہ پیپرا کا مطلب کیا ہے؟جسٹس عمر عطا بندیال کے غریدہ فاروقی سے استفسار پر وہ پیپرا کا مطلب نہ بتا سکیں جس پر عدالت میں قہقہے گونجے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے غریدہ فاروقی سے پوچھا کہ آپ کو ریسرچ کون کر کے دیتا ہے جس پر غریدہ فاروقی نے بتا یا میری پوری ریسرچ کی ٹیم ہے،ڈیم کے خلاف کوئی مہم نہیں چلائی ۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ڈیم کے کسی حصے پر تنقید بھی ڈیم پر ہی تنقید ہے، آگاہ کریں پیپرا کے کونسے قانون کی خلاف ورزی ہوئی۔غریدہ فاروقی نے کہاکہ وکیل کے ذریعے جواب دینا چاہوں گی ۔جسٹس اعجاز

الاحسن نے کہا کہ پروگرام اپ نے کیا ہے وکیل نے نہیں۔ اس دوران جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ نے کہا میرٹ کا قتل ہوا، اپ نے سوال نہیں کیا، اپنا فیصلہ سنایا تھا۔ غریدہ فاروقی نے جواب دیا کہ میرٹ کا قتل مفادات کے تضاد پر کہا تھا۔چیف جسٹس نے ریمارکس جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم کب شروع ہونا ہے ہم نے کہا تھا کہ چارٹ بنا کر دیں ، ہم نے اورنج لائن کا پورا شیڈول طے کر دیا ہے۔ چیئر مین واپڈا کا کہناتھا کہ مہمند ڈیم پر کام شروع ہو چکے ہیں ، جیوٹیک بورنگ شروع کی اور موسمیاتی سٹیشن لگایا ہے۔

جسٹس اظہار الحسن نے کہا کہ ککام تب شروع ہو گا جب کنٹریکٹر وہاں پہنچ جائے گا۔ چیئر مین واپڈا نے کہا کہ جون 2024 تک مہمند ڈیم کا کام مکمل ہو جائے گا ، 117 ارب روپے وفاقی حکومت دے گی ، 29 ارب روپے واپڈا خود حصہ ڈالے گا،اور 46ارب روپے مقامی بینکوں سے قرضہ لیا جائے گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.